عمران خان اپنے بیانات سے علاقائی عصبیت ابھار رہے ہیں ‘ زعیم قادری

83

لاہور۔19 اکتوبر(اے پی پی )ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں محض سیاسی نقاد ہے ،پاکستان میں میٹروبس سسٹم نے ٹرانسپورٹ کلچر میں انقلاب برپا کردیا ہے، عمران خان کو میٹر وبس کے نام سے ہی الرجی ہے، انہوں نے کہا کہ میٹروبس کے ناقد اس کی افادیت سے متاثر ہو کر پشاور میں بھی میٹرو بس لانا چاہتے ہیں، عمران خان ملتان ، لاہور کی بات کر کے علاقائی عصبیت ابھار رہے ہیں،حکومت آبادی کے تناسب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے لئے بجٹ مختص کرچکی ہے،سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان ریکارڈ درست کرلیں‘ملتان کے سکولوں کی حالت خیبر پختونخوا سے کہیں بہتر ہیں،خیبر پختونخوامیں طبی سہولتیں نا پید ہیں، عوام علاج کے لئے ملتان اور دیگر شہروں کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پرمجبور ہےں،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جماعت ڈانسنگ پارٹی بن چکی ہے، وہ اقتدار کی ہوس میں ہوا کے گھوڑے پر سوار ہیں،عوام پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروںکی حقیقت جان چکے ہیں،عوام نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کےلئے ووٹ دیا پی ٹی آئی نے سارا وقت سڑکیں ناپنے میں گزار دیا –