عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے لئے کوئی مثبت اقدام کرنے میں ناکام رہے، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف

420
Javed Latif
Javed Latif

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے لئے کوئی مثبت اقدام کرنے میں ناکام رہے ہیں،وفاقی وزیرنے نجی ٹی وجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں عوام کےلئے کوئی موثر اقدام نہ کر سکے بلکہ اس دوران وہ عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچایا تاہم اتحادی حکومت ملک کی معاشی سمت کو درست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے چار سال کے دوران کوئی ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جبکہ ملک کے تمام بڑے منصوبوں کا کریڈٹ پی ایم ایل کو جاتا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کے مطالبہ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ایم ایل اور اس کی اتحادی جماعت الیکشن سے اجتناب کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک قبل از وقت انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔