28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں،سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نےملکی...

عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں،سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نےملکی معیشت کو تباہی کےدہانے پرلاکھڑاکیا،اتحادی حکومت کو مشاورت سےچلایاجارہا ہے،وزیردفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سےگفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی): وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں ،سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، عمران خان نے آئی ایم ایف سے مشکل معاہدے کئے جس کے آفٹر شاکس ہماری حکومت بھگت رہی ہے،

اتحادی حکومت کو مشاورت سے چلایا جارہا ہے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے لئے ہیں، آئندہ چند دنوں میں ان مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا ، شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان معاشی بارودی سرنگیں لگا کر گئے ہیں تاکہ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی لانگ مارچ سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہے، عمران خان اسلام آباد آئیں ہم عوامی حمایت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دن بدن استحکام آرہا ہے

،ہم نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ کرلئے ہیں ، اگر ملک و قوم کی فلاح اور معیشت کی بہتری کے لئے مزید مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے تو کریں گے،ان مشکل فیصلوں کے معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے دور رس نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو جلدی بند کرنے کے فیصلہ سے بجلی کی بچت ہوگی اور پٹرول کے استعمال میں بھی کمی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف ملک کی بہتری کیلئے یہ فیصلے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلوں کو سب وزراء نے سراہا ہے ، ورک فرام ہوم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کم ہو اور بجلی کی بھی بچت ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر لڑا جائے،موجودہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے مشکل معاہدے کئے جس کے آفٹر شاکس ہماری حکومت بھگت رہی ہے

،اگر عمران خان کی حکومت کچھ وقت اور رہتی تو ملک مزید مشکل حالات کا شکار ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی چھٹی کا فیصلہ رمضان کے مہینے کیلئے تھا ،اب ہم نے اس فیصلہ کو واپس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی ہے

، ہم نے اسے ٹھیک کرنا ہے،عوام بھی اس بات کو سمجھتے ہیں، ملک و قوم کی فلاح اور معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں، آئندہ 20 سے25 روز میں ان مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئے دن بیان بدلتے رہتے ہیں،عمران خان کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ، منحرف اراکین جب تک عمران خان کے ساتھ تھے یہ لوگ پاک صاف تھے ، اگر آج وہ اراکین عمران خان کے خلاف ہیں تو وہ ان کو گالیاں دیتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں