اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا احتجاج ناقابل تبصرہ ہے، کنٹینر والے پھر کسی ارینجمنٹ کے تحت باہر چلے جائیں گے، دھرنے والی سرکار دوبارہ اسمبلی میں آکر بیٹھ جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری تبدیلی ہوا کیلئے پاکستان آئے ہیں ان …
عمران خان دھرنے کی سیاست سے ایک مرتبہ پھر قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا احتجاج ناقابل تبصرہ ہے، کنٹینر والے پھر کسی ارینجمنٹ کے تحت باہر چلے جائیں گے، دھرنے والی سرکار دوبارہ اسمبلی میں آکر بیٹھ جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری تبدیلی ہوا کیلئے پاکستان آئے ہیں ان کے احتجاج پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، یہ کسی ارینجمنٹ کے تحت باہر چلے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ عمران خان دھرنے کی سیاست سے ایک مرتبہ پھر قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔








