عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان کو غیر مہذب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے،وفاقی وزیر قانون و انصاف

46
constitutional

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ان پر ایف آئی آرز درج ہیں ،یہ خود ملزم ہیں اور دوسروں کو سزائیں دینے کی باتیں کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی چینل سے پیر کوگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان کو غیر مہذب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کیلئے قانون کا سہارا لیاگیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ریڈ زون میں آکر توہین عدالت کی ہے۔وفاقی وزیر نے استعفوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ،شاہ محمود اور فواد چوہدری کے استعفے قبول کرنے چاہیے،اسپیکر پی ٹی آئی کے استعفوں پر وضح داری کررہے ہیں،20 سے زائد پارٹی اراکین اور اتحادی عمران خان کو چھوڑ چکے ہیں۔