عمران خان سے بڑا بہتان باز آج تک نہیں دیکھا،دانیال عزیز اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بڑا بہتان باز آج تک نہیں دیکھا۔ بہتان بازی ان کی عادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے فیصل آباد کے جلسے کے …
عمران خان سے بڑا بہتان باز آج تک نہیں دیکھا،دانیال عزیز

مزید خبریں
عمران خان سے بڑا بہتان باز آج تک نہیں دیکھا،دانیال عزیز
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بڑا بہتان باز آج تک نہیں دیکھا۔ بہتان بازی ان کی عادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے فیصل آباد کے جلسے کے ردعمل کے طورپر جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار کی ہوس ہے اس لئے یہ شخص اقتدار کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیصل آباد جلسے میں کی جانے والی تقریر گھٹیا پن کی عکاس ہے۔








