اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان عالمی سطح پر ناموس رسالت کا دفاع کر ر ہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے نعرہ کے ساتھ عاشقان مصطفی کی جماعت ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہماری موجودگی میں ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر …
عمران خان عالمی سطح پر ناموس رسالت کا دفاع کر ر ہے ہیں،وفاقی وزیر نور الحق قادری
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان عالمی سطح پر ناموس رسالت کا دفاع کر ر ہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے نعرہ کے ساتھ عاشقان مصطفی کی جماعت ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہماری موجودگی میں ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ناموس رسالت اور ختم نبوت کے مقدس نام پر لوگوں کو ورغلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ ہم اپنے جان ودل سے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے۔









