اسلام آباد ۔7 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پر کاغذ وں کے ٹکڑے لہر ا لہرا کر الزامات لگا نے والے عمران خان کے ثبوت کہاں ہیں ،تحریک انصاف نے آج عدالت سے مہلت مانگی اور مہلت وہ مانگتے ہیں جن کے پاس ثبوت موجود نہیں ہوتے ۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے سے متعلق مشاورت کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیاہے۔عمران خان عدالت سے بھاگ رہے ہیں جبکہ شیر اپنے موقف پرقائم ہے جبکہ مخالفین بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو بند کرنے کی بات کرتے تھے اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے پر بضد تھے ،اب وہ خود ہی بھاگ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف تو سپریم کورٹ کو تلاشی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اب عمران خان بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف ایک صنعتکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں مریم نواز ،حسن نواز اور حسین نواز کے دادا بڑے صنعتکار تھے جن کی شراکت داری شاہی خاندان کے لوگوں کے ساتھ تھی ۔انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے ،عمران خان نومبر میں سیاسی یتیم ہو گئے تھے اب سپریم کورٹ سے بھی ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32536