اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، بڑے بڑے دعوﺅں کے باوجود پی ٹی آئی لاہور میں 5ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کر سکی۔ پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …
عمران خان قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، بڑے بڑے دعوﺅں کے باوجود پی ٹی آئی لاہور میں 5ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کر سکی۔ پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قرضے معاف کروائے ہیں وہ ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لئے اب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور ایک دوسرے پر قومی دولت لوٹنے کے الزامات لگانے والے تحقیقاتی کمیشن کے کام کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے اب ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں۔








