عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے پورے نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف

107
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے پورے نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

پی ٹی آئی رہنما گزشتہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کر سکے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لانگ مارچ مکمل طور پر فلاپ شو ہے کیونکہ بہت کم لوگوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ آرمی چیف کی تقرری ان کے اتفاق رائے سے نہیں ہو رہی۔

وزیر اعظم میرٹ پر تقرری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کے انتخاب کا عمل اگلے ہفتے شروع کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں29 نومبر تک انتظار کرنا چاہیے۔