عمران خان نیازی معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو، محمد اسحاق ڈار کا ٹویٹ

138

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی ٰنے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاء اللہ ۔