اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے اس پورے ضمنی الیکشن کو مذاق بنا دیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے یہ الیکشن کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ وہ صرف انتخابی عمل کا مذاق اڑانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج کا آئندہ عام انتخابات کی تاریخ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق ہر ایک کو ہے لیکن اگر کسی نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو حکومت اس کا دفاع کرنے کی پابند ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جو ملک کو استحکام کی طرف لے جائے گی۔