عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کیا ہے، چوہدری فواد حسین

58
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔