عمران خان نے سیاست کامطلب صرف الزام تراشی اوردھرناہی سمجھاہے،امیرمقام

پشاور۔10اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ پارلیمنٹ کوچورکہنا پاکستان کی 20کروڑعوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،عمران خان اپنے الفاظ واپس لے لیں،بقول عمران خان جب اس کی پارٹی میںلوگ نہیںہوتے توچورہوتے مگرجب تحریک انصاف میںشمولیت اختیارکرلیتے ہیںتوسارے صادق، امین اورفرشتے بن جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے دائیںبائیںدیکھیںکن کن کوپارٹی میںشامل کیاہے،ایک ارب درخت لگانے کے دعویداروںکی …

پشاور۔10اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ پارلیمنٹ کوچورکہنا پاکستان کی 20کروڑعوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،عمران خان اپنے الفاظ واپس لے لیں،بقول عمران خان جب اس کی پارٹی میںلوگ نہیںہوتے توچورہوتے مگرجب تحریک انصاف میںشمولیت اختیارکرلیتے ہیںتوسارے صادق، امین اورفرشتے بن جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے دائیںبائیںدیکھیںکن کن کوپارٹی میںشامل کیاہے،ایک ارب درخت لگانے کے دعویداروںکی جیب بھرگئے مگردرخت کسی کونظرنہیںآرہے،صحت وتعلیم میںتبدیلی کے دعوے بھی ڈسپوزبل ثابت ہوگئے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کھلی کچہری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کوکرپشن سے ہرگزکوئی مسئلہ نہیںہے اس کامسئلہ وزارت عظمیٰ کے ناقابل تعبیرخواب ہے،وہ اگربدعنوانی کیخلاف جنگ میںمخلص ہوتے توآج خیبرپختونخواکااحتساب کمیشن مقفل نہ ہوتا،صوبائی حکومت نے احتساب کمیشن کے کے بنائے گئے قانون کوبھی پامال کیاہے اورقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج تک احتساب کمیشن ڈائریکٹرجنرل کے بغیرخدمات انجام دے رہاہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply