گوجرانوالہ۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ سے ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی کوشش کی ہے،پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے والے عمران خان کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے،لاہور اور پنجاب کے غیور عوام نے عمران خان کے فساد کو مسترد کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کواپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں نوازشریف کی ہدایات پر وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ملکی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک، ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ اور سینئر نائب صدر محمد شعیب بٹ نے بھی خطاب کیا ۔ وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے لیگی رہنما ؤں، سابق بلدیاتی نمائندوں اور لیگی کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔