عمران خان نے ملکی سالمیت، یکجہتی ، وقار اورعالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچا کر ریاست کے خلاف جرم کیا ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

195
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت، یکجہتی ، وقار اورعالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچا کر ریاست کے خلاف جرم کیا ہے ، حکومت عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پر غورکررہی ہے ۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل ابھی شروع ہی نہیں ہوا تو کیسے آرمی چیف کے نام پر ڈید لاک پیدا ہوسکتا ہے ، رواں ماہ 18 ،19 نومبر کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ عمران خان نے ملکی سالمیت ، یکجہتی اور وقار کے ساتھ جس طرح کھیل کھیلا اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو خراب کیا وہ نہ صرف بڑا نقصان ہے بلکہ یہ ریاست کے خلاف جرم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے جو نام بھجوائے جائیں گے ان میں سے نیا آرمی چیف مقرر کیا جائے گا، ہمارا آرمی چیف کے لئے کوئی نام فیورٹ نہیں ہے ۔