عمران خان نے ملک کا خزانہ خالی کرکے معیشت کو تباہ کردیا ،‏عمران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات احسن اقبال کی پریس کانفرنس

75

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا خزانہ خالی کرکے معیشت کو تباہ کردیا ،‏عمران خان نے فنڈنگ کیس 8 سال تک التوا میں رکھنے کی کوشش کیوں کی؟ ‏‏عمران خان نے آئین وقانون کی خلاف ورزی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دعوی کر رہے ہیں کہ وہ بہت معصوم ہیں ، عمران خان اگر صاف اور شفاف تھے تو 8 سال تک اس مسئلے کو طول نہ دیتے، فارن فنڈنگ کیس میں اگر کچھ نہیں تھا تو 8 سال تک آپ نے تاخیری حربے کیوں استعمال کئے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کیلئے آپ کے دل میں کوئی ہمدردی نہیں ہے ،

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی معاشی بحالی پر تکلیف ہو رہی ہے ،عمران خان ملک کا خزانہ خالی کر کے معیشت کو تباہ کر کے گئے ، عمران خان نے جب اپریل میں حکومت چھوڑی تو پاکستان کے سری لنکا جیسے حالات کی باتیں ہو رہی تھیں ، عمران خان اب ایک مرتبہ پھر ملک کو معاشی بدحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ، عمران خان نے 2014 میں چینی صدر کا دورہ پاکستان ناکام بنایا ، عمران خان نے سی پیک کے خلاف ایسے بیانات دیئے جس سے ملک میں انتشار پھیلا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورہ حکومت میں سی پیک کو نشانہ بنایا جس سے فنڈنگ بند ہوئی ، عمران حکومت نے 4 سال تک گوادر بندرگاہ کی صفائی کیلئے پیسے نہیں دیئے ، عمران خان نے پاکستان کے آئینی اداروں کے خلاف باتیں کیں ، عمران خان نے 4 سال کے دور اقتدار میں کبھی قومی اتحاد کیلئے کوشش نہیں کی ،اپنے دورہ حکومت میں عمران خان نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے معیشت مضبوط ہوتی، 3 سال میں عمران خان نے ملک کی فوڈ سکیورٹی تباہ کر دی ، مہنگائی کا جن عمران خان بوتل سے نکال کر گئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں نے کہا کہ بیرونی سازش والا الزام جھوٹا ہے ، ہم پاکستان کو ایک نئے ہٹلر کا یرغمال نہیں بننے دیں گے ،

احسن اقبال نے کہا کہ وہ 29 ارب ڈالر کے سی پیک کے منصوبے ملک میں لے کر آئے ، عمران خان کے دور میں پاکستان نے کرپشن کی رینکنگ میں بدترین تنزلی دیکھی ، اگر عمران خان صادق اور امین تھے تو اکائونٹس کیوں چھپائے ، عمران خان کو اپنے تمام جرائم پر آئین اور قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، عمران خان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی جیسے انہوں نے ہمارے ساتھ کیا ، عمران خان سیاست میں مذہبی کارڈ استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنے مخالفوں کو چور کہتا تھا وہ خود چور نکلا، جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا وہ خود جھوٹا نکلا، جو دوسروں کو امپورٹڈ حکومت کہتا تھا خود بیرونی فنڈنگ میں ملوث ہے، جس نے سی پیک کو سبوتاژ کیا اور کشمیر کا سودا کیا، عمران خان دشمن لابی سے پیسے لیکر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا تھا، سی پیک کے خلاف بیان بازی اور سی پیک منصوبوں کو بند کر کے سی پیک کو سبوتاژ کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام پر صرف ایک تقریر کی اور بیٹھ گئے، بھارتی شہریوں سے عمران خان فنڈنگ لیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم اپریل کو وزرات خزانہ نے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا، یکم اپریل کو پاکستان کا خزانہ خالی ہوچکا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت 12 اپریل کو آئی ہے اور ہم چاہتے تو الیکشن میں جاسکتے تھے، الیکشن میں جاتے تو پاکستان کی معاشی حالت درست نہ ہوسکتی، عمران خان نے معیشت کی جو حالت کی اس کو درست کو کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو بدترین حالت میں پھینک کر عمران خان حکومت سے نکل گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے سیاسی مقبولیت کو داؤ پر لگایا اور پاکستان کی معیشت کو بچایا، اب پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہے،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو لوگ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان کب سری لنکا والے حالات تک پہنچے گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی معاشی بحالی پر تکلیف ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو ملک میں مہنگائی ہے وہ عمران خان کی وجہ سے ہے، عمراان خان جواب دے کہ وہ آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کیوں کر کے گیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خیرات کے پیسے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا، عمران خان پر ثابت ہو گیا کہ انہوں نے جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دعوی کر رہے ہیں کہ وہ بہت معصوم ہیں ، عمران خان اگر صاف اور شفاف تھے تو 8 سال تک اس مسئلے کو طول نہ دیتے، عمران خان کے دور میں پاکستان نے کرپشن کی رینکنگ میں بدترین تنزلی دیکھی ،اگر عمران خان صادق اور امین تھے تو اکائونٹس کیوں چھپائے ،عمران خان کو اپنے تمام جرائم پر آئین اور قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔