اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 2014ءمیں آزادی کے دن اپنی خواہشات کیلئے پورے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی، دوبارہ پھر آزادی کے مہینہ میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عمران کی ترجیحات آج تک واضح نہیں ہوسکیں، جس نے کشمیریوں سے یکجہتی کے دن حکومت کے …
عمران خان نے 2014ءمیں آزادی کے دن اپنی خواہشات کیلئے پورے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی، دوبارہ پھر آزادی کے مہینہ میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عمران کی ترجیحات آج تک واضح نہیں ہوسکیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 2014ءمیں آزادی کے دن اپنی خواہشات کیلئے پورے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی، دوبارہ پھر آزادی کے مہینہ میں یلغار کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، عمران کی ترجیحات آج تک واضح نہیں ہوسکیں، جس نے کشمیریوں سے یکجہتی کے دن حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کیا جب پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی میں یوم سیاہ منا رہی تھی کم ازکم دو دن انتظار کرلیتے،آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام جسے منتخب کریں گے وہ ہمارے لئے قابل قبول ہوگا۔ کشمیر میں پولنگ پرامن رہی سب لوگوں نے پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جمعرات کو یہاں سیفما کے زیراہتمام ممتاز براڈ کاسٹر آغا ناصر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات پرامن شفاف اور آزادانہ ماحول میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات کے جیتنے کیلئے سرکاری وسائل اور انتظامی اختیارات استعمال نہیں کئے۔عمران خان کے ایجی ٹیشن کے اعلان سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے پہلے بھی دھرنا دیا اور اب دوبارہ وہ اگست کے مہینے میں انتشار کا اعلان کررہا ہے جو یوم آزادی کا مہینہ ہے۔








