مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،امیرمقام پشاور۔16نومبر(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان اورترکی کے مابین دیرینہ،باہمی اعتماداورخلوص کے تعلقات ہیں،دونوںاسلامی اوربرادرانہ رشتوںمیںساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک صدرطیب اردوان ترقی میںعوامی انقلاب کے بعد پہلادورے پر پاکستان آرہے ہیںاورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے مگرتحریک انتشارنے اپنی منفی روش کوایک بارپھردہراتے ہوئے …
عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،امیرمقام

مزید خبریں
مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،امیرمقام
پشاور۔16نومبر(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان اورترکی کے مابین دیرینہ،باہمی اعتماداورخلوص کے تعلقات ہیں،دونوںاسلامی اوربرادرانہ رشتوںمیںساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک صدرطیب اردوان ترقی میںعوامی انقلاب کے بعد پہلادورے پر پاکستان آرہے ہیںاورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے مگرتحریک انتشارنے اپنی منفی روش کوایک بارپھردہراتے ہوئے اس مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی قابل مذمت روایت قائم کی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پہلی بار نہیںشواہد ثابت کرتے ہیںکہ جب بھی پاکستان کیلئے خوشی کاموقع ہوتاہے توتحریک انتشارکواحتجاج کادورہ پڑجاتاہے،جشن آزادی کے ماہ میں انہوںنے احتجاج کی منفی روایت قائم کی،عزیزدوست چین کے صدرمنتخب ہونے کے بعدپہلی بارجب پاکستان آرہے تھے تواس وقت بھی اس جماعت کودھرنے کابوت چڑھ گیاتھا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








