وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

110

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی کہ وہ سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں‘خان صاحب کبھی تو آپکے منہ سے خیر کی خبر نکلنی چاہے ‘عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے‘ یہ بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے۔پیر کو مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کے حوالے سے مثبت بیان دینا چاہیے تھا‘پوری قوم منتظر ہے کہ کبھی تو عمران خان کے منہ سے خیر کی بات نکلے گی‘دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد اب عمران خان کو چاہیے کہ اپنا بیان واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں روڑے اٹھکانے کی بجائے کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کی مدد کے لئے پیشکیش کرتے تو ایک یکجہتی کا پیغام جاتا ۔