سکھر۔29 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئین شہر بند کرکے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان خورشید احمد میرانی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر امام الدین کھوسو اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خورشید احمد میرانی بھی موجود تھے۔