28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان پی ٹی آئی کے نام غیر قانونی طریقوں سے حاصل...

عمران خان پی ٹی آئی کے نام غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی فارن فنڈنگ کی رقم کا الیکشن کمیشن کو حساب دیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے آج پھر ہمیشہ کی طرح اپنی چوری کی تلاشی دینے سے انکار کیا ہے، عمارات خان صاحب آپ سڑکوں پر جتنا شور مچائیں، جتنا روئیں، اپنی چوری اور کرپشن چھپائیں لیکن آخر کار جواب اور حساب تو دینا ہی ہوگا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر ہمیشہ کی طرح اپنی چوری کی تلاشی دینے سے انکار کیا، عمران خان نے اپنی چوری کو چھپانے کے لئے اپنی عادت سے مجبور الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلینج کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ عمران خان صاحب آپ پی ٹی آئی کے نام غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی فارن فنڈنگ کی رقم کا الیکشن کمیشن کو حساب دیں، زکواة اور خیرات کو زمینوں کے کاروبار میں استعمال کرنے کا حساب دیں، چوری نہیں کی تو تلاشی دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارات خان صاحب سڑکوں پر جتنا شور مچائیں، جتنا روئیں، اپنی چوری اور کرپشن چھپائیں، جواب اور حساب تو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سینہ زوری سے چوری نہیں چھپا سکتے، ان سے پی ٹی آئی کے کارکن اور پوری قوم غیر قانونی فارن فنڈنگ کا حساب مانگ رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=49084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں