29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان کابیانیہ پوری قوم کے سامنے عیاںہوگیاہے،انہیں اداروں کی غیر جانبداری...

عمران خان کابیانیہ پوری قوم کے سامنے عیاںہوگیاہے،انہیں اداروں کی غیر جانبداری سےتکلیف ہورہی ہے، وزیردفاع خواجہ محمدآصف کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ آڈیولیکس سے عمران خان کابیانیہ پوری قوم کے سامنے عیاںہوگیاہے، بیرونی سازش اور سائفر کا پردہ بھی بے نقاب ہوا ،عمران خان کو اداروں کی غیر جانبداری سے تکلیف ہورہی ہے ، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے شہادتیں دیں۔

ہفتہ کومیڈیا سے گفتگومیں وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاکہ کل دو آڈیو لیکس سامنے آئیں جس میں ہونے والی گفتگو سب نے سنی ہے،ہمیں آڈیو لیک کے حوالے سے شک نہیں، آڈیواگرجعلی ہیں توعمران خان ان کا فرانزک کروائیں ۔ وزیردفاع نے کہاکہ سات آٹھ سال پہلے عمران خان نے بیانیہ بنایا تھا، 2018 کے الیکشن سے قبل ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے وعدے کئے گے ، اسی بنیاد پر اس نے الیکشن لڑا ، عمران خان بتائے اس کا کون سا بیانیہ پورا ہوا ۔

- Advertisement -

وزیردفاع نے کہاکہ عمران خان نے اب اپنا بیانیہ تبدیل کیا ، اب بیانیہ امپورٹٹد حکومت اور الیکشن میں ووٹرز خریدنے کا اپنایا گیا، عمران نے کون سے وعدے پورے کیے ، وہ قوم کو اب بتائیں کہ ایک لاکھ نوکریاں کہاں گئی ۔ وزیردفاع نے کہاکہ پرویز الہی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میرے بیٹے مونس الہی کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، رانا ثنا االلہ کے خلاف انٹی کرپشن نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انہوں نے کہاکہ لیک آڈیومیں عمران خان کہہ رہا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا ، آڈیو لیک میں حقیقت سامنے آگئی ہے کہ عمران خان ہی خریدو و فروخت کی بات کر رہا ہے۔

عمران کی وفاداری کسی کے ساتھ نہیں ہے ،ان کی وفاداری اپنی اولاد کے ساتھ نہیں ہے ،اس شخص کے کیا مقاصد ہیں کسی کو علم نہیں تاہم قوم کی خوش قسمتی ہے کہ یہ بے نقاب ہو گیا ہے ، بیرونی سازش اور سائفر کا پردہ بھی بے نقاب ہوا ہے اعظم خان سے پوچھا گیا وہ سائفر کہاں ہے وہ کہتا ہے مجھے علم نہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ حقیقی آزادی کے بیانیے کی کل آڈیو لیکس نے پول کھول دیا ہے ، ہمیں گرفتاری اور پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں۔خواجہ محمدآصف نے کہاکہ عمران خان اس کے پہلے بیانیے کا کیا حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہیں، اب کا بیانیہ چند ماہ میں منتشر ہو گیا،آنے والے وقت میں ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

وزیردفاع نے کہاکہ 190 ملین پونڈ برطانیہ سے آئی رقم حکومت پاکستان کی تھی جو عمران خان نے ملک ریاض کے اکائونٹس میں منتقل کئے ، دوران اقتداراس نے اپنی بہن کو این آر او دیا ، ان کی ساری باتیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ، عمران خان کے ساتھ سب کرپٹ لوگ ہیں عمران خان سمیت تحریک انصاف کا کوئی لیڈر سیلاب زدگان کے پاس نہیں گیا اس کے برعکس قومی ادارے ملکی سالمیت اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ، اب عمران خان کو اداروں کی غیر جانبداری سے تکلیف ہورہی ہے ۔ وزیردفاع نے کہاکہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے شہادتیں دیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کیلئے نواز شریف کی قربانیاں بے شمار ہیں ، وہ جلد وطن واپس آئیں گے ۔ وزیردفاع نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کیوں کی ، مارچ اپریل میں کیا ہونا ہے اسکی مدنظر وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں کر رہے ہیں،جبکہ اس سے پہلے انہوں نے کہاتھا نیوٹرلز جانور ہوتا ہے، اسی طرح کبھی میر جعفر اور کبھی میر صادق کہتا رہا وزیردفاع نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں مارشل لاسے ملک کو نقصان پہنچا ، ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں