پشاور۔یکم دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ علمائے کرام کوچاہئے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میںاپنابھرپور کردار اداکریں، نعت کے ذریعے ہم اللہ کے محبوب نبی حضرت محمدﷺ سے محبت کااظہارکرتے ہیں اورایسے پروگراموںکوفروغ دینے میںہم اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ریڈیوپاکستان میں منعقدہ نعت خوانی کے مقابلوںمیںپوزیشن ہولڈرکوتوصیفی اسناداورشیلڈدینے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کاپانامہ لیکس خالی ڈبہ ہے اس سے کچھ برآمدنہیںہوگاکیونکہ خان صاحب کے پاس وزیراعظم محمدنوازشریف کیخلاف کوئی ثبوت ہی نہیںہے صرف سستی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں۔