عمران خان کا جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا،جیل بھروتحریک بھی کھوکھلانعرہ ثابت ہوا،وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف

173
Defense Minister
Defense Minister

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گزشتہ ایک سال کے دوران تمام سیاسی چالیں بری طرح ناکام ہوئیں، جیل بھرو تحریک بھی کھوکھلا نعرہ ثابت ہوا۔

ہفتہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنوں کو گھر کے باہر جمع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر میں عمران خان کو سیاسی کارکن نہیں سمجھتا ۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفرسازش الزامات سے لیکر جیل بھروتحریک تک سیاسی بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا جو قوم کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے۔