عمران خان کا خوابوں کی دنیا سے نہ نکلنا ایک قومی المیہ ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوابوں کی دنیا سے نہ نکلنا ایک قومی المیہ ہے۔ حزب اختلاف کی ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہونے کے حوالے سے انہیں قوم کی تعمیروترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے مثبت اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے تھا لیکن گزشتہ ساڑھے تین برس …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوابوں کی دنیا سے نہ نکلنا ایک قومی المیہ ہے۔ حزب اختلاف کی ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہونے کے حوالے سے انہیں قوم کی تعمیروترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے مثبت اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے تھا لیکن گزشتہ ساڑھے تین برس سے وہ احتجاج کی بے مقصد راہوں پر بھٹک رہے ہیں اور اگست کے مہینے کی حرمت کا بھی لحاظ نہیں کررہے۔ یہ بات انہوں نے معروف سماجی کارکن اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈاکٹر جمال ناصر سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان نے ان لوگوں کو بھی بہت مایوس کیا ہے جنہوں نے خان صاحب سے اچھی توقعات وابستہ کی تھیں۔

Leave a Reply