عمران خان کا معاشی روڈ میپ ‘نئی پیکنگ میں پرانے چورن’ کے سوا کچھ نہیں، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا ٹویٹ

129
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاشی روڈ میپ ‘نئی پیکنگ میں پرانی چورن’ کے سوائے کچھ نہیں، یہ وہی نام نہاد معاشی روڈ میپ ہے جس نے ساڑھے تین سال میں ملکی معیشت کو تباہی کی نہج پر پہنچا دیا۔ یہ معاشی روڈ میپ کے نام پر اقتدار میں آنے کی ایک عرضی اور نجات دہندہ بننے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ک عمران خان کو لگتا ہے لوگ ان کی بدترین کارکردگی اور طرز حکمرانی بھول گئے ہیں؟ عمران خان بھول گئے ہونگے لیکن لوگ نہیں بھولے۔انہوں نے 18ہزار ارب ڈالر کا تاریخی قرضہ لیکر مجموعی قرضہ جات کو 42 ہزار ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔

قرضہ جات میں 70 فیصد سے زائد اضافے کرنے والوں کو لوگ نہیں بھولے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کہتے ہیں سرمایہ کاری میں اضافہ کروں گا جبکہ ان کے دور حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 23 فیصد کمی آئی۔انہوں نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے ہی دوست احباب کو فائدہ پہنچایا، زرعی انقلاب کے دعویدار نے چینی، گندم اور دیگر خوراک کے بحران پیدا کئے۔