اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ مافیاز اور ضمیر ڈیلرز نہیں کرسکتے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب عظیم اور نیا پاکستان ہے ، روائتی اقتدار نہیں ہے۔ قوم کا کپتان ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نکلے گا۔