اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں ان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا …
عمران خان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں ان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے جبکہ ایک صاحب کی بیگم کی ضمانت ضبط ہونے کے باوجود وہ خود منہ چھپائے پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں دراصل ان کے شورشرابہ کا مقصد اقتدارحاصل کرنے کےلئے شارٹ کٹ راستہ کی تلاش ہے جو کبھی انہیں نہیں مل سکے گا۔








