
لاہور۔26فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کھیل تماشہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا، عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں ماڈل ٹائون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کیلئے اپنا فرنٹ مین رکھا ہوا تھا،عمران خان غلط بیانی سے پاکستان کی آ ئندہ آنے والی نسلوں کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں،روزانہ کوئی نہ کوئی جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا جبکہ عمران خان کواپنی بیٹی چھپانے پر بھی کوئی سزا نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے توشہ خانہ،فارن فنڈنگ اور اپنی بیٹی ٹیریان کے کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے اور ان کیسز میں عدالتی حکم امتناع حاصل کئے تاکہ اپنی حکومت میں کی گئی کرپشن کے حوالے ان سے کوئی بازپرس نہ کی جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی جس نے رشوت لی اور پیسے آگے پہنچائے، اب یہ نوبت آ گئی کہ گھر میں چور ڈاکو موجود ہیں جو بزدارا ور فرح گوگی سے پیسے لوٹتے گئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے ایک ایسے مجرم کو ساتھ بٹھا یاجس نے تسلیم کیا کہ جعلی کاغذات بنوا کر پیسے کمائے اور آگے پہنچائے، پندرہ سے بیس فیصد کا کمیشن پہنچایا گیا ، عمران خان کے ساتھ بیٹھے شخص کا سکرپٹ ٹھیک نہیں تھا وہ تو اب کپڑوں کو اتارنے کی کیوں بات کرتے ہیں ،
پریس کانفرنس میں بڑے صاحب آتے تو آواز لگتی ہے قوم سے مذاق چھوڑ دیں، کسی نے عمران خان کو تھرڈ سکرپٹ دیا ہے،پارٹی کے لوگوں پر جعلی نوکریاں باٹنے کا الزام ہے تو بے شرمی سے دفاع کررہے ہیں، لاہور کینٹ میں ڈھائی کروڑ کا پلاٹ کیسے ملا ،عثمان ڈار پی اے کا اقبالی بیان آیا پچاس لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے لے کر عثمان ڈار کو دئیے اس پر از خود نوٹس لیا جائے،ووٹ دیں گے تو گنتی میں شامل نہیں ہوگا یہ کیسا قانون ہے ،منحرف اراکین پر فیصلہ دے کر پی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی،ہماری برداشت کی بھی کوئی حد ہے، قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے