عمران خان کا یوم تاسیس پر جلسے خطاب

336

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کرپشن کے خلاف 26اپریل سے سندھ سے باقاعدہ آگاہی مہم کا آغاز کرے گی ۔اتوار کو پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت منگل 26اپریل سے صوبہ سندھ سے کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عالمی آڈٹ کمپنی کے تحت ہر سطح پر احتساب کا مطالبہ کرتی ہے ۔انہوں نے آئندہ ہفتے لاہور میں بھی ریلی کا اعلان کیا ہے ۔