اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کل یوم پسپائی جبکہ لال حویلی والا یوم رسوائی منائے گا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنا کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ثابت ہوا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرکے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد کی وجہ سے پہلے دن سے ہی کہتے تھے کہ عدالتیں پانامہ پیپرز کی سماعت کریں۔