عمران خان کو پاکستان کی آزادی کے مہینے میں ہی احتجاج کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟امیرمقام

پشاور۔11 اگست ( اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہرمحب وطن سوال کررہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی آزادی کے مہینے میں ہی احتجاج کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوااور فاٹا کے غیور عوام کے ساتھ مل کر جشن آزادی بھرپور قومی وملی جذبے سے منائے گی۔جمعرات کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے …

پشاور۔11 اگست ( اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہرمحب وطن سوال کررہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی آزادی کے مہینے میں ہی احتجاج کا دورہ کیوں پڑتا ہے؟ مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوااور فاٹا کے غیور عوام کے ساتھ مل کر جشن آزادی بھرپور قومی وملی جذبے سے منائے گی۔جمعرات کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اور کارکن ضلع، تحصیل اوریونین کونسل کی سطح پر بھرپور قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبزہلالی پرچم لہرائیں اور جشن آزادی منائیں۔ اس موقع پر تمام شہداءبالخصوص اے پی ایس اور کوئٹہ کے شہداءکے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال جرات، بہادری اور استقامت دکھانے پر پاکستان افواج ،دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور دہشت گردی کے شکار ہونے والے تمام شہداءکو سلام عقیدت پیش کریں جنہوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گردی کرنے والوں کے ارادوں کو اپنے خون سے ناکام بنایا۔ قیام پاکستان کے بعد اب پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے اس کی بنیادوں کو خون دینے والے ہم سب کے ہیروہیں۔

Leave a Reply