عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے ، برجیس طاہر

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان میں اگر ذرہ بھر بھی کوئی سیاسی شعور ہوتا تو وہ اس موقع کی مناسبت سے بھارتی جارحیت کے خلاف مارچ کرتے اور ایسا کرنے سے اُن کو عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوتی مگر بدقسمتی سے اُن کا ہمیشہ سے یہ ریکارڈ رہا …

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔یکم اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان میں اگر ذرہ بھر بھی کوئی سیاسی شعور ہوتا تو وہ اس موقع کی مناسبت سے بھارتی جارحیت کے خلاف مارچ کرتے اور ایسا کرنے سے اُن کو عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوتی مگر بدقسمتی سے اُن کا ہمیشہ سے یہ ریکارڈ رہا ہے کہ انہوںنے موقع محل دیکھے بغیر اپنی سو چ کے مطابق کام کئے جس سے خود اُن کو اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوںنے یہ بات ہفتہ کوصفدر آباد میںچراغیا کالونی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply