عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری

151

کراچی۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے،عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی تربیت کی بنیاد ہی جمہوریت اور معاشرے کےخلاف سازش تھی، یقین ہے عمران نیازی جھوٹ بولنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عمران کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا ہی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا تھا۔