عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے،سینیٹر مشاہداللہ خان

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنماو سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں اس کے ادارے مستحکم ہو رہے ہیں اور اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے اور وہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنماو سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں اس کے ادارے مستحکم ہو رہے ہیں اور اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے اور وہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نشاندہی میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2014ءکے دھرنے سے بھی ملک کو 800 ارب کا نقصان ہوا اور اب بھی یہ لوگ ملک و قوم کا نقصان کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں نہ تو ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہو گا، ویسے بھی عمران خان جب سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں بھی گئے ہوئے ہیں توپھر دھرنے کا کیا جواز بنتاہے

Leave a Reply