اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی عدلیہ بچائوتحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار کے لئے عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ نوازشریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے،پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔ اپنی چوریوں اور جرائم پر ”عدلیہ سے بچائو“ تحریک کے پیچھے نہ چھپو، عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کے لئے فون کرتے تھے۔