عمران خان کی قیادت میں ایک گروہ صحافیوں کیلئے جھوٹ پھیلا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

78

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ایک گروہ صحافیوں کیلئے جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک گروہ صحافیوں اور صحافت کے خلاف اب بھی جھوٹ پھیلانے کی مکمل معاونت کر رہا ہے، عالمی تنظیموں کو عمران صاحب کے دور کی فسطائیت پر اعتماد میں لیں گے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی دور کا بدترین سینسر شپ ختم ہو چکا ہے کیونکہ اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جمہوری حکومت قائم ہوچکی ہے جس میں مالکان کے ذریعے صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کی مشق ختم ہوچکی ہے۔