عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے

89

اسلام آباد ۔25 نومبر(اے پی پی)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے، شہروں میں اکٹھے ہونے والے کوڑے کرکٹ سے توانائی حاصل کرنے کی طرف جا رہے ہیں، قدرت نے پاکستان کو بڑی تعداد میں گلیشئرز سے نوازا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، بد قسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں پانی کا ضیاع بہت زیادہ ہے، فورٹ منرو کو ترقی دینے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیڈٹ کالج اور نیشنل پارک بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ صاف ستھرا پاکستان ہے۔شجرکاری کے لیے خیبر پختونخوا ہمارا رول ماڈل ہے اور اس کے تجربات سے استفادہ کر کے شجرکاری مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ سے انرجی حاصل کرنے کی طرف جا رہے ہیں