عمران خان کی قیادت میں ملک بین الاقوامی دھارے میں شامل ہور ہا ہے ، پاکستان پر دُنیا کے اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

54

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی دھارے میں شامل ہور ہا ہے اور پاکستان پر دُنیا کے اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند عرصہ قبل پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا تھا جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں قابل اعتماد اور صاف و شفاف سیاسی قیادت کا فقدان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے خزانہ کو اپنے ذاتی مفاد کےلئے استعمال کیا اور ایسے بے سود منصوبے لگائے جن سے اُن کو زیادہ سے زیادہ ذاتی فائدہ پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں شفاف قیادت کے سبب عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔