عمران خان کی ”چور ڈاکو” کی رام کہانی اوندھے منہ گری ہے ،عمران خان ہر قسم کی کرپشن اور سازشوں کا مرتکب ٹھہرنے والا پہلاوزیراعظم نکلا، مریم نواز

346
Ramadan cheap bazaar

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کوہر قسم کی بد عنوانی اور سازشوں کا سر غنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری ”چور ڈاکو” کی رام کہانی اوندھے منہ گری ہے اس لئے آج اپنی سیاست کی ہچکولے کھاتی کشتی کو دیکھ کر تمہاری چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔

عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری ”چور ڈاکو” کی رام کہانی نہ صرف اوندھے منہ گری ہے بلکہ 190 ملین پانڈ (58 ارب روپے)کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے لے کر ، بیوی کے زیورات اور توشہ خانہ کی چوری، فائلوں پر دستخط کرنے کے لیے 5 قیراطی ہیرے کی انگوٹھی تک جا پہنچی ہے،

انہوں نے کہا کہ تم پہلے وزیر اعظم ہو جو ہر قسم کی کرپشن کے مرتکب ٹھہرے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ تم بد عنوانی اورسازشوں کے سرغنہ رہے ہو ۔ مریم نواز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے گریز کر رہےہواور التوا کی بھیک مانگ رہے ہو جو آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلستر شدہ ٹانگ آپ کو مزید نہیں بچائے گی اورجائو اور قانون کا سامنا کرو