عمران خان کے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

51
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،ایف سی ،رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دبائو میں نہیں آئے گا ۔

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے، غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا ۔وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دبائو میں نہیں آئے گا