عمران خان کے بیان سے قوم کو مایوسی ہوئی ،راجہ پرویز اشرف

55

لاہور۔2جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے،ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں کسی کو بھی ہوشمندی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

سپیکر ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنمائوں افنان صادق بٹ، حاجی عزیز الرحمن چن اور فیصل میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ہر سطح پر مضبوط بنائیں گے،مشکل وقت میں جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے کارکن اثاثہ ہیں۔