اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے تباہ کئے ہوئے حالات ہم سنبھال رہے ہیں ، جو عوامی خیال، اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے، وہ منہ پر طمانچہ ہوتا ہے ۔
بدھ کو یہاں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کی معاشی دہشت گردی کے اثرات کے بھنور سے ملک کو نکال رہی ہے، آپ کی تکبر، ضد، انتشار اور نفرت انگیز سیاست کے اثرات سے ملک کو پاک کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار سال میں ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ہر شعبہ میں تباہی کی داستان چھوڑی ہے۔