عمران خان کے خلاف احتسا ب عدالت میں القادرٹرسٹ کے کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی

112
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی): سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتسا ب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں القادرٹرسٹ کے کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی جبکہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

سکیورٹی کے پیش نظر پولیس لائنز اسلام آبادکودونوں کیسوں کی سماعت کےلئے عدالت کا درجہ دیاگیا ہے۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔