اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس آئین و قانون کے عین مطابق ہے،جس کے ساتھ لگائے جانے والے شواہد بھی مصدقہ ہیں، اور یہ ایسے شواہد ہیں جو قانونی طریقہ کار میں مانے بھی جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
عمران خان کے سپیکر قومی اسمبلی کو ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،وہ تو ایف بی آر ، الیکشن کمیشن ، نیب اور ایف آئی اے سمیت عدلیہ کو بھی نہیں مانتے، یہ ان کا پرانا وطیرہ ہے،رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس آئین و قانون کے عین مطابق ہے،جس کے ساتھ لگائے جانے والے شواہد بھی مصدقہ ہیں، اور یہ ایسے شواہد ہیں جو قانونی طریقہ کار میں مانے بھی جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس میں وہ تمام چیزیں مکمل شواہد کے ساتھ موجود ہیں جو کہ ہونی چاہییں، وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس میں تحریک انصاف نے 70 صفحات تو صرف وزیراعظم کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپیوں کے ہی لگا دئیے ہیں جن کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا اور نہ ہی کوئی ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں، انہی وجوہات کی بنا پر تو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس کو مسترد کیا ہے








