عمران خان کے شریف خاندان پرلگائے جانے والے الزامات 25 سال پرانے ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ،طلال چوہدری

156
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے شریف خاندان پرلگائے جانے والے الزامات 25 سال پرانے ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی آج تک ان الزامات کو کوئی ثابت کر سکا ہے،عمران خان کے شریف خاندان کے خلاف دائر کیسز میں کوئی جان نہیں، گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں اسلیے عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں، ہمارے خلاف چھوٹی سے چھوٹی بات پر ریفرنس آجاتا ہے لیکن تحریک انصاف کا متحدہ کے بانی کے خلاف ریفرنس کیوں نہیں آیا،