
لاہور۔14مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصو صی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بزدل شخص ہے جس نے ریا ستی رٹ کو مذاق بنا ر کھا ہے۔ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپا بیٹھا ہے ، گرفتای کے احکامات عدالت نے جا ری کئے ہیں’ ملک میں دوہرا نظام عدل چل نہیں سکتا،ان خیالات کا اظہار ا نہو ں نے یہاں ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ایسا نام نہاد لیڈر ہے جو جلسوں اور ریلیوں کیلئے نہیں عدالت جانے کیلئے بیمار ہو جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی وارنٹ کے باوجود قومی لیڈر ہونے کا دعویدار عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے زمین و آسمان ایک کر رہا ہے حالانکہ عمران خا ن کی گرفتای کے احکامات عدالت نے جا ری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی نے جیلیں کاٹیں اورناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی ہے، عطا اللہ ٹارڑ نے کہا کہ عمران خان اس وقت چوہوں کی طرح چھپا ہو اہے کہ کہیں گرفتار نہ ہو جائوں۔انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کی بات پر حیرانی ہوئی،سارے پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان زمان پارک میں روپوش ہے،پولیس آتی ہے تو عمران خان باتھ روم لاک کر لیتے ہیں کیونکہ وہ کم حوصلہ انسان ہیں۔
عطا ٹارڑ نے کہا کہ زمان پارک میں اسلام آباد کے پولیس افسر کو زخمی کرنا قابل مذمت ہے جبکہ زمان پارک میں گلگت بلتستان کی پولیس کا ہونا مناسب بات نہیں۔عطا ٹارڑ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کے لیے بیمارہیں اور ریلی کے لیے نہیں،عمران خان عدالتی کارروائی کا سامنا کریں’اگریہی وارنٹ میرے ہوتے تو اب تک گرفتار کر لیا گیاہوتا،پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان ایک بزدل آدمی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ہوجانا چاہیے کہ رٹ آف دی سٹیٹ رہنی ہے کہ نہیں،اگر یہ مثال اس ملک میں بن گئی تو ہر مجرم اسی طرح اپنا دفاع کرے گا اب اس ملک میں دوہرا نظام عدل چل نہیں سکتا۔عمران خان کی گرفتاری کے حوالہ سے عطا ٹارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ عدالت کا حکم ہے۔