عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیک پر شور نہ مچائیں، اس میں بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور اکنامک کوریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب مریم نواز کی آڈیو لیکس پر شور نہ مچائیں، اس میں بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور اکنامک کوریڈور کا کہیں کوئی ذکر نہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افسوس آڈیو میں سے ہیروں کی سودا بازی برآمد ہوسکی اور نہ کوئی غیرقانونی کام، نہ کوئی پالیسی بدلی۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کی سیاست، مریم نواز کے نام کی مرہون منت ہو کر رہ گئی ہے۔