29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںعمران طاہر تیز ترین 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا...

عمران طاہر تیز ترین 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے باﺅلر بن گئے

- Advertisement -

آکلینڈ ۔ 17 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے باﺅلر بن گئے، عمران طاہر نے 31 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سری لنکن باﺅلر اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 26 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں